Daily Mashriq

وزیراعظم آج سے ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں

وزیراعظم آج سے ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں

وہ یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پرکررہے ہیں ۔

وہ ایران کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کیلئے تہران جاتے ہوئے مشہد میں بھی مختصر قیام کریں گے ۔

وزیراعظم ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کریںگے اور صدرروحانی کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے ۔

عمران خان ایران اورپاکستان کی تاجر برادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات قریبی ، تاریخی ، ثقافتی ، عوامی سطح پر مضبوط روابط پر مبنی ہیں ۔

وزیراعظم کے دورہ ایران سے دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ خبریں