Daily Mashriq

آئی ایم ایف کا ایک مشن اس مہینے پاکستان کا دورہ کرے گا

آئی ایم ایف کا ایک مشن اس مہینے پاکستان کا دورہ کرے گا

خزانہ، محاصل اور معاشی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ERNESTO RAMIREZ-RIGO سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

انہوں نے پاکستان کے لئے آئی ایم ایف پروگرام پر مذاکرات میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایک مشن اس مہینے کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔اس سے پہلے مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر Jihad Azour سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں