Daily Mashriq

حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے متعدداقدامات کئے ہیں:عثمان

حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے متعدداقدامات کئے ہیں:عثمان

نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لئے متعدداقدامات کئے ہیں اور غریب عوام کو ہرممکن سہولت فراہم کی ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام ادارے آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں اور بدعنوانی میں ملوث کسی بھی فرد کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں ۔ایک سوال پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں جیلوں کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈ مختص کئے جائیںگے۔

متعلقہ خبریں