Daily Mashriq

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جاپان کے تین روزہ سرکاری دورے پر ٹوکیو روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جاپان کے تین روزہ سرکاری دورے پر ٹوکیو روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جاپان کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کے روز ٹوکیو روانہ ہوگئے۔

روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ اس دورے سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کئی جاپانی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کام کررہی ہیں اور دوطرفہ تعاون میں کئی مواقع تلاش کیے جاسکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جاپان پاکستان کا اقتصادی شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان نے ماضی میں پاکستان کی بہت زیادہ مدد کی ہے اور اس کا ترقیاتی تعاون میں بڑا کردار ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ جاپانی وزیر خارجہ کی دعوت پر جاپان کا دورہ کررہے ہیں اور انہیں جاپانی ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینکس سے بات چیت کا موقع بھی ملے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جاپان کے دورے کے بعد وہ ایک خطہ ایک شاہراہ فورم میں شرکت کیلئے بیجنگ جائیں گے جہاں وزیراعظم عمران خان کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم دنیا کے سامنے اپنا اہم پروگرام چین پاکستان اقتصادی راہداری پیش کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ چار روزہ دورے میں چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں