Daily Mashriq


شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ درست نہیں آئی جس کے باعث انہیں انگلینڈ نہیں لے جایا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا، رپورٹ درست نہ آئی تو شاداب خان کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک ہو جائیگی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کی میڈیکل رپورٹس مثبت آئی ہے، شاداب خان کو 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، شاداب خان دورہ انگلینڈ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، امید ہے لیگ اسپنر ورلڈکپ سے پہلے مکلمل فٹ ہوجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے یاسر شاہ یا محمد نواز میں سے کسی ایک کو ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے 5 ٹیسٹ، 34 ایک روزہ اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ کیلیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں