Daily Mashriq


نجم سیٹھی مستعفی، احسان مانی کونیا چیئرمین پی سی بی تعینات

نجم سیٹھی مستعفی، احسان مانی کونیا چیئرمین پی سی بی تعینات

ویب ڈیسک: نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، احسان مانی کونیا چیئرمین پی سی بی تعینات کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپیغام کے ذریعے احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی تعینات کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ احسان مانی تین سال آئی سی سی کے سربراہ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ احسان مانی 3سال آئی سی سی کے خزانچی بھی رہے ہیں۔ احسان مانی کرکٹ معاملات وسیع اورمفید تجربہ رکھتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ احسان مانی کے پاس کرکٹ بورڈ چلانے کا تجربہ ہے۔

متعلقہ خبریں