کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور حنیف عباسی کی جیل میں طبعیت خراب

21 اگست 2018 (13:27)

ویب ڈیسک:اڈیالہ جیل میں نوازشریف کےبعد داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت بھی خراب ہوگئی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل میں دل کی تکلیف باعث  دل کے اسپتال آر آئی سی منتقل کردیا گیا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گزشتہ رات معدہ میں السر کے ساتھ عارضہ قلب کی شکایت سامنے آئی تھی۔ آر آئی سی کے سربراہ ڈاکٹرجنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی کے معائنے کے بعد کیپٹن صفدر کو اسپتال میں داخل کرنے یا نا کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

دوسری جانب لیگی رہنما اورسابق ایم این اے حنیف عباسی کی آر آئی سی ہسپتال میں اینجوپلاسٹی کا عمل مکمل  ہوگیا ہے حنیف عباسی کے دل کے 2 والوو میں بلاکیج تھی

ہسپتال ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کے دل میں 1 اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیاہے جبکہ  دل کا دوسرا والو 40 فیصد بلاک ہے حنیف عباسی کو کیتھ لیب سے وی آئی پی وارڈ منتقل کردیا گیا.وی آئی پی وارڈ کو انتظامیہ نے سب جیل قرار دے کر جیل عملہ تعینات کردیا.

 

مزیدخبریں