Daily Mashriq


نئے پاکستان میں عوام کی تقدیر بدلیں گے،سپیکراسدقیصر

نئے پاکستان میں عوام کی تقدیر بدلیں گے،سپیکراسدقیصر

ویبڈیسک:سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ عوام کے پیسوں کی حفاظت کرکے ان کے فلاح وبہبود پر خرچ کرینگے۔

صوابی کے علاقےسلیم خان  میں  کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کا کا کہناتھا کہ  نئے پاکستان میں عوام کی تقدیر بدلیں گے امن،تعلیم اور صحت کے حوالے سے قانون سازی کرینگے عوام کے پیسوں کی حفاظت کرکے ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کرینگے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ ہمیں بہت سے چلنجز کا سامنا ہے تمام سیاسی و مذہبی پارٹیاں ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ پانی کے مسئلے پرقابو پانے کیلئے چھوٹے اور بڑے ڈیمز بنانے چاہیے۔سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکامزید کہناتھا کوشش ہوگی کہ سی پیک میں خیبرپختونخوا کو برابر حصہ ملے۔ 

متعلقہ خبریں