Daily Mashriq

'جیمز بانڈ' کی 25 ویں فلم کو آخر کار نام مل گیا

'جیمز بانڈ' کی 25 ویں فلم کو آخر کار نام مل گیا

معروف زمانہ جاسوس ہولی وڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کے نام کا آخر کار اعلان کردیا گیا جسے نئی ریلیز تاریخ بھی مل گئی۔

فلم کے پروڈیوسرز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اس نئی فلم کا نام 'نو ٹائم ٹو ڈائے' رکھا گیا ہے، جو سال 2020 میں اپریل میں ریلیز ہوگی۔

پروڈیوسرز کے مطابق فلم برطانیہ میں 3 اپریل 2020 کو جبکہ امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 اپریل 2020 کو ریلیز ہوگی۔

جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ ایک مرتبہ پھر جاسوس کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رپورٹس تھی کہ فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کے لیے پیش کردی جائے گی، تاہم شوٹنگ میں تاخیر کے باعث اب اسے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم کی شوٹنگ لندن، اٹلی اور نوروے میں کی گئی۔

خیال رہے کہ جیمز بانڈ میں جاسوس یا ایجنٹ کا کردار برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے اہلکار کا کردار ہوتا ہے جو کئی خطرناک منصوبوں پر کام کرتا ہے۔

اس کردار کو منشیات اور جرائم فروشوں کے بڑے بڑے گروپوں سے سامنے کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، اس بار ایجنٹ یا جاسوس کا کردار ریمی ملک سے مقابلہ کرتے دکھائی دے گا۔

جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں ریمی ملک ولن کا کردار ادا کرتے دکھائیں دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم کی کہانی میں جیمز بانڈ کے کردار کو ریٹائر ہوکر ایک عام زندگی گزارتے دکھایا جائے گا، اس موقع پر ایف آئی اے سے تعلق رکھنے والے ایک دوست ان سے مدد مانگیں گے۔

فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ایک اغوا ہونے والے ایک سائنسدان کو ڈھونڈیں گے اور اس موقع پر انہیں کئی خطرناک لوگوں اور نئی ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سیریز کی 25 ویں فلم 5 سال کے وقفے کے بعد ریلیز کی جائے گی، جیمز بانڈ کی 24 ویں فلم ’اسپیکٹر‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی، اس سے پہلے 2012 میں اسی سیریز کی 23 ویں فلم ’اسکائی فال‘ ریلیز کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں