Daily Mashriq

کیا حمزہ علی عباسی شادی کررہے ہیں؟

کیا حمزہ علی عباسی شادی کررہے ہیں؟

پاکستان کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی کا شمار اب تک کے نوجوان خوبرو اداکاروں میں کیا جاتا ہے تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی قیاس آرائیوں کے مطابق حمزہ علی عباسی، اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رواں ماہ شادی کرنے والے ہیں۔

اس تصویر کے مطابق حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور رواں ماہ کی 25 تاریخ کو نکاح کرنے والے ہیں۔

دونوں اداکاروں نے تو تاحال اس حوالے سے کسی قسم کا بیان نہیں دیا، البتہ ان کی ایک ساتھ لی گئی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیمل خاور ایک پینٹر بھی ہیں، جنہوں نے رواں سال اپریل میں اپنی پینٹنگز کی نمائش کی ایک تقریب بھی منعقد کی تھی۔

اس تقریب میں حمزہ علی عباسی بھی شریک ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر مداح شوبز سے وابستہ دونوں افراد کی جوڑی کو سراہاتے ہوئے نظر آئے جبکہ کئی ان کی شادی کی افواہ سن کر بے حد خوش ہیں۔

یاد رہے کہ نیمل خاور اس وقت 'انا' نامی ڈرامے میں اہم کردار نبھارہی ہیں، ان کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے 2017 میں شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' کے ساتھ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔

دوسری جانب حمزہ علی عباسی 'پیارے افضل' اور 'من مائل' جیسے کامیاب ڈراموں کا حصہ رہے۔

متعلقہ خبریں