Daily Mashriq


کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے،مراد علی شاہ

کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے،مراد علی شاہ

ڈیسک:وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی حکمتِ عملی سمیت کراچی کے امن کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لیے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

  اور اداروں کے درمیان تعاون کومستحکم کیا ہے۔

ان کا  کہنا تھا کہ   کراچی آپریشن کے اچھے نتائج نکل رہے ہیں اورہم کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں