Daily Mashriq


تحقیقاتی کمیٹی نے راؤ انوار کو 'کلیئر' قرار دے دیا

تحقیقاتی کمیٹی نے راؤ انوار کو 'کلیئر' قرار دے دیا

ڈیسک: ملیر کراچی کے سابق ایس ایس پی   راؤ انوار کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعدوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے حکم پر معطل کیا گیا تھا، جنھیں بعدازاں بحال کردیا گیا۔

جس کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ڈاکٹر جمیل کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی۔

جس کے ذمہ خواجہ اظہار کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر لگنے والے الزامات کی گذشتہ 3 ماہ سے جاری تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔

  تحقیقاتی ٹیم نے راؤ انوار کو کلیئر قراردے دیا ہے۔

واضح رہے کہ راؤ انوار اپنی 8 سالہ تعیناتی کے دوران تین بار معطل ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں