Daily Mashriq


میگا منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع

میگا منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع

ویب ڈیسک:سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں بینکنگ کورٹ نے  پیش ہوئے، جہاں ان کی ضمانت میں 7 جنوری تک کی توسیع کردی گئی۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران آصف زرداری اور فریال تالپورعدالت میں پیش ہوئے۔ 

عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری کی توسیع کردی۔

سماعت کے دوران بینکنگ کورٹ کے باہر ارکان پارلیمنٹ، ارکان صوبائی اسمبلی اورجیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو نعرے بازی کرتی نظر آئی جب کہ عدالت کے چاروں اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

 اس سے قبل پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کی پیشی پرعوامی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ کیا تھا اور پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ارکان اسمبلی اور ملک بھر سے کارکنوں کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کی تھی جب کہ  شعبہ خواتین کی صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کو بھی زیادہ سے زیادہ خواتین کارکن بینکنگ  کورٹ کے باہر لانے کا کہا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں