پاراچنار:سبزی منڈی میں دھماکا24افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

پاراچنار:سبزی منڈی میں دھماکا24افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ڈیسک: پاراچنار عیدگاہ مارکیٹ کے قریب سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں بائیس افراد جاں بحق اور پچپن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، تفصیلات کے  مطابق دھماکا خیز مواد پہلے سے مارکیٹ میں نصب تھا، جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی مواد کا تھا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پچاس سے زائدزخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خطرہ ہے، تاہم شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا بہت شدید نوعیت کا تھا جس کے بعد بازار میں بھگدڑ مچ گئی، جبکہ دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد سبزی مںڈی میں موجود سبزی خریدنے میں مصروف تھی۔

دوسری جانب وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دکھ اور ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دھماکا صبح 8 بجکر 50 منٹ پر ہوا۔ فوج اورایف سی کوئیک ری ایکشن فورس حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہے، جبکہ فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال ہنچایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں