Daily Mashriq


منی لانڈرنگ کیس:سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور مفرور ملزم قرار

منی لانڈرنگ کیس:سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور مفرور ملزم قرار

ویب ڈیسک:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حسین لوائی و دیگر کے خلاف مقدمے کے چالان میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دے دیا۔

ایف آئی اے نے اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے کا عبوری چالان سیشن جج جنوبی کی عدالت میں جمع کرایا۔ایف آئی اے نے نجی بینک کے چئیرمین حسین لوائی سمیت مجموعی طور پر 20 افراد کو مفرور قرار دیا گیا۔

اس فہرست میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کا نام 19 اور 20 ویں نمبر پر ہے۔حسین لوائی و دیگر کے خلاف درج مقدمے میں مفرور ملزمان میں انور مجید اور ان کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔

حسین لوائی آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین ہیں اور ان سمیت 20 ملزمان پر 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔  ایف آئی اے کے مطابق حسین لوائی اور دیگر ملزمان نے 3 بینکوں کے 29 جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کیمنی لانڈرنگ کی۔

ایف آئی اے نے حسین لوائی کیخلاف ایف آئی آر میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ آصف زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی بھی منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے، زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔

متعلقہ خبریں