Daily Mashriq

تیرہ سال کی عمر سے برقعہ پہن رہی ہوں، تنقید پر وینا ملک کا جواب

تیرہ سال کی عمر سے برقعہ پہن رہی ہوں، تنقید پر وینا ملک کا جواب

اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ تیرہ سال کی عمر سے برقعہ پہن رہی ہوں ۔ پیسہ اہم ہے لیکن اولین ترجیح نہیں ہے۔

  وینا ملک نے سوشل سائٹ انسٹا گرام پراپنے مداحوں کیلئے لائیو سیشن کرتے ہوئے لکھا کہ سوال جواب کر لیتے ہیں جس پرانہیں تعریف کے ساتھ ساتھ تنقیدی سوالات کابھی سامنا کرنا پڑا۔

  وینا سے پوچھا گیا کہ ’’آپ کبھی برقعہ پہن لیتی ہیں، کیا آپ شوبز چھوڑنا چاہتی ہیں لیکن پیسے چھوڑنے نہیں دیتے؟ ‘‘۔

  جواب میں وینا نے واضح کیا کہ میں برقعہ اس وقت سے پہنتی ہوں جب میری عمر 13 سال تھی۔ پیسہ اہم ہے لیکن اولین ترجیح نہیں۔ الحمداللہ میرا تعلق ایک خوشحال گھرانے سے ہے۔

  وینا کی زندگی میں بڑی تبدیلی لانے والے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل ہیں جن سے ملنے کے بعد وینا نے شوبز کی دنیاچھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اب وہ محدود کام ہی کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے ان سے پوچھا گیا کہ ’’طارق جمیل صاحب سے آپ کی آخری ملاقات کب ہوئی تھی؟ ‘‘۔

  وینا ملک نے بتایا کہ میری مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات ایک ماہ پہلے ہوئی تھی لیکن میں روزانہ ان کے بیانات سنتی ہوں۔

انسٹا پر وینا کے ماضی کے اہم کردار اشمت پٹیل سے متعلق بھی پوچھا گیا جو بھارتی رئیلٹی شو’’بگ باس ‘‘ میں وینا کے ساتھ تھے اور دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کے خاصے چرچے ہوئے تھے۔

  وینا سے پوچھا گیا کہ اشمت پٹیل کہاں تو انہوں نے کرارا جواب دیا کہ تجسس آپ کو ہے تو پتہ بھی خود لگا لیں۔

 بھارتی مداحوں نے سوال کیا کہ آپ انڈیا کب آئیں گی؟ وینا نے واضح کیا کہ مجھے اپنے بھارتی پرستاروں سے پیار ہے لیکن بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

 اس کے علاوہ وینا سے ان کے بالوں اور فٹنس کا راز بھی پوچھا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ پانی زیادہ پیتی ہوں، اس کے علاوہ سر میں تیل کا مساج اور دیسی ٹوٹکے آزماتی ہوں۔

 لائیو سیشن کے دوران عامر لیاقت کیلئے ایک لفظ پوچھنے کے جواب میں وینا نے لکھا ’‘’عالمگیر‘‘۔

 مداحوں نے وینا سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کسی ڈرامہ یا فلم میں کام کیوں نہیں کرتیں جس پر انہوں نے 

متعلقہ خبریں