Daily Mashriq

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، حوالدار شہید اور 4 شہری زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، حوالدار شہید اور 4 شہری زخمی

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار مںظور عباسی شہید جب کہ خاتون اور دو بچیوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے علاقوں بٹل، ستوال، کھنجر، نکیال، جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی ہے، بھارتی فوج نے شہری آبادی پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے جس کے باعث حوالدار منظور عباسی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی گولہ باری سے خاتون اور 2 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے جواب میں پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں