Daily Mashriq

افواج پاکستان نے ملکی سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

افواج پاکستان نے ملکی سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

واشنگٹن:  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ عوام اور سیکورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں اور پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ملک کی سیکورٹی صورتحال سے متعلق آگاہی دی اور فروری کی پاک بھارت کشیدگی سے متعلق بھی میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی میڈیا کا پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھر پور دفاع کیا اور پاکستانی عوام اور سیکورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں، پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی بنیادی توجہ اب بلوچستان کی طرف ہے، بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں۔

میجر جزل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آرہی ہے، سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردوں کی مشکلات میں اضافہ، دہشت گردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے جب کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر تعمیروترقی اور بحالی کا کام جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف وزیراعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شرکت کریں گے اور آرمی چیف پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں