Daily Mashriq

(ن) لیگی خاتون رہنما فوزیہ ایوب قریشی کے گھرسے 4 من چرس برآمد

(ن) لیگی خاتون رہنما فوزیہ ایوب قریشی کے گھرسے 4 من چرس برآمد

بہاولپور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ ( ن ) کی سابق خاتون رکن اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے گھر سے 4 من چرس برآمد کرکے ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپور میں مسلم لیگ ( ن ) کی سابق خاتون رکن اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا ، کارروائی کے دوران گھر سے 5 من چرس برآمد ہوئی۔ اے این ایف اہلکاروں نے فوزیہ ایوب کے بیٹے طیب ایوب کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپور سے ہی ( ن ) لیگ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اسلم رند کے بیٹے عدیل اسلم کو بھی گرفتار کرلیا۔ اے این ایف نے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں