Daily Mashriq

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج ایک بار پھر قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم دفتر کے ذرائع کے مطابق عمران خان کا پیغام  ریکارڈ کیا جائے گا جو آج جمعہ کو قوم کو سنایا جائے گا۔

وزیراعظم ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پربات کریں گے۔ حکومت چاہتی ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا لیں۔ آئی ایم ایف کا پروگرام شروع ہونے کے بعد حکومت کسی کو ٹیکس ریلیف نہیں دے گی۔

متعلقہ خبریں