Daily Mashriq

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 32 افراد ہلاک

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 32 افراد ہلاک

ہما چل پردیش: بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے کم ازکم 32 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ کولو ضلع میں بنجار کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک پرائیویٹ بس گہری کھائی میں جاگری، بس میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے جب کہ بعض مسافر بس کی چھت پر بھی سفر کررہے تھے۔

کولو کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں سوار مسافروں میں سے کم ازکم 35 افراد موت کے منہ چلے گئے جب کہ 35 کے قریب زخمیوں کو ریسکیو کرکے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں ایک درجن سے زائد خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں، شدید زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ خبریں