Daily Mashriq

نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے سابق کرکٹرز سے رابطوں کا فیصلہ

نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے سابق کرکٹرز سے رابطوں کا فیصلہ

 لاہور: اختیارات کی منتقلی کے بعد یوتھ کرکٹرز کی ڈویلپمنٹ کا ٹاسک ایم ڈی وسیم خان نے اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

ایم ڈی وسیم خان ایک بارپھر دور حاضر کے ریٹائرڈ کرکٹر سے جلد ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح الحق کو بورڈ میں مزید ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کیلیے سابق کپتان یونس خان اور محمد یوسف سے رابطہ کیا گیا تھا مگر بات نہیں بن سکی تھی۔

متعلقہ خبریں