Daily Mashriq

وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام

وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام

پچھلے 10سال میں ملک کا قرضہ 6ہزار سے 30ہزار ارب پر گیا. نقصان یہ ہوا کہ جتنا بھی ٹیکس اکٹھا کیا آدھا قرضوں پر سود میں گیا.ہم قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں.اب سود کی ادائیگی کیلئے قرض لے رہے ہیں.ملک کا یہ حال کرپشن اور ٹیکس چوری کی وجہ سے ہوا ہے.کرپشن کا خاتمہ ہر صورت میں یقینی بنائیں گے.مسئلہ اب ٹیکس چوری کا ہے.ٹیکس چوری ختم کرنے کیلئے آپ کی ضرورت ہے. حکومت اور عوام ساتھ نہیں ہوگی تو قرضوں کی دلدل سے نہیں نکل سکتے.میں آپ کیلئے ایک سکیم لیکر آیا ہوں.سکیم یہ ہے کہ اپنے اثاثے ظاہر کریں.30جون تک اثاثے ظاہر کیے جاسکتے ہیں.اس سکیم سے آپ کو تمام اثاثے ظاہر کرنے کا موقع ملتا ہے.یہ آپ کے پاس اثاثے ظاہر کرنے کا سنہری موقع ہے.قوم حکومت کے ساتھ ملکر فیصلہ کرے.ہماری قوم مشکل وقت میں ساتھ دینے والی ہے.قوم نے شوکت خانم میں بھی ہر سال گزشتہ سے زیادہ پیسے دیئے.زلزلے کے دوران بھی اپنی قوم کو ایکشن میں دیکھا.سیلاب میں بھی پاکستان کو بہت نقصان ہوا.سارے پاکستانیوں نے آفات سے نمٹنے کیلئے اپنا حصہ ملایا.اس مشکل سے بھی ہم آرام سے نکل سکتے ہیں.ہم نے اگلے سال ساڑھے 5ہزارارب روپے اکٹھے کرنا ہیں.قوم فیصلہ کرے تو ہر سال 8ہزار ارب روپے اکٹھے کرسکتے ہیں.ہم اپنے لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں.ہم اپنے بچوں کا مستقبل بہتر کرسکتے ہیں.میں نہیں چاہتا کہ آپ کو کوئی پریشانی ہو.ایف بی آر کے پاس مکمل ڈیٹا موجود ہے.

متعلقہ خبریں