Daily Mashriq


 آصف زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کی انشورنس پالیسیاں ہیں،شیخ رشید

آصف زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کی انشورنس پالیسیاں ہیں،شیخ رشید

ویب ڈیسک:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہناہے کہ ملک کو سرحدوں کے باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ہے ، آصف زرداری اور نواز

شریف اندر سے ایک ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی  ہے اور پی ٹی آئی کے ہر اہتجاج میں اس کے ساتھ ہیں۔اور عمران خان نے میرے کسی بات کا برا مانا اور نہ پارٹی کے کسی ممبر کا میرے ساتھ کسی قسم کے کوئی اختلاف  ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  عمرکے اس حصے میں لوگوں کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں،مختلف سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کیلئے رابطے میں ہیں۔عمران خان سے راولپنڈی کے حلقوں سے متعلق بات کی ہے۔پاناماکیس  کے حوالے سے  شیخ رشید کا کہنا تھا  کہ عوام پاناماکیس کے فیصلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں پاناما کیس میں سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ  اس وقت پوری قوم کرپشن سے نجات چاہتی ہے۔صرف بسوں کے تماشے لگائے جارہے ہیں200بسیں توکوئی کمپنی بھی چلاسکتی ہے۔ نندی پور پاور پروجیکٹ کا کیا ہوا؟ 

متعلقہ خبریں