Daily Mashriq


پنجاب کا تعلیمی ادارہ میدان جنگ بن گیا،

پنجاب کا تعلیمی ادارہ میدان جنگ بن گیا،

ویب ڈٰیسک: پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ کلچرل شو ہنگامہ آرائی  کی نذر ہو گئی ، پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 18 طلباء  زخمی ہوگئے۔

تفصٰیلات کے مطابق   پنجاب یونیورسٹی لاہور کلچر ڈے پر تقریب کے موقع پر مختلف سٹالز لگائے گئے تھے۔ اس تقریب میں پشتون طلبہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی.اسی دوران جب دوسری طلبہ تنظیم نے دھاوا بول دیا، سٹال گرا دیئے اور کیمپ کو آگ لگا دی ۔ جس کے بعد دونوں گروپوں میں تصادم شروع ہو گیا ،یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ۔ طلبا نےپولیس پرپتھراؤ شروع کر دیا ۔طلباء کو منتشر کر کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے ۔ہنگامہ آرائی کے بعد منظر بالکل بدل گیاتقریب میں شریک طلبہ دوبارہ اکٹھے ہوئے اور انہوں نے روایتی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔  

متعلقہ خبریں