Daily Mashriq


اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عبوری حکومت ہے,شیخ رشید

اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عبوری حکومت ہے,شیخ رشید

ویب ڈیسک: عبوری وزیرِ اعظم کیلئے جن ناموں پربات چیت ہوئی وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ  شیخ رشید احمد ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران  شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عبوری حکومت ہے ، اس وقت پوری قوم کی نظریں عدلیہ کی جانب  ہیں۔ چیف جسٹس صاحب کی اصل ذمہ داری نگران وزیرِ اعظم کی ہو گی۔ الیکشن انتشار اور خلفشار کے ماحول میں ہو رہے ہیں۔ اگر کوئی ناپسندیدہ آدمی نگران وزیرِ اعظم آ گیا توالیکشن کا بھرم خاک میں مل جائے گا۔ عبوری وزیرِ اعظم کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کا آن بورڈ ہونا لازمی ہے۔ جن ناموں پر ڈسکس ہوا وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتے۔ عمران خان کی مشاورت کے بغیر کوئی عبوری وزیرِ اعظم قبول نہیں کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حالیہ دورہ امریکا کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم سے قوم پوچھتی ہے امریکی شخصیات سے بغیر کسی سیکرٹری خارجہ کے کیسے ملے، ساری قوم پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ وزیر اعظم ملٹری سیکرٹری سمیت کسی بھی اسٹاف کے بغیر کیا کرنے گئے تھے۔ انہوں نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے منی لانڈرنگ کی ہے اور نہ مجھ پر پاناما کا کیس ہے، 1974  سے ٹیکس دہندہ ہوں۔

متعلقہ خبریں