شہبازشریف10سال میں ساڑھے6ہزارارب روپے خرچ کرکے بھی علاج بیرون ملک کراتے ہیں،عمران خان

شہبازشریف10سال میں ساڑھے6ہزارارب روپے خرچ کرکے بھی علاج بیرون ملک کراتے ہیں،عمران خان

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف10سال میں ساڑھے6ہزارارب روپے خرچ کرکے بھی علاج بیرون ملک کراتے ہیں،پنجاب کے غریب عوام اپنا علاج کیلئے کہاں جائیں؟ 

کامونکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ2018 میں شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرانا ہے اور جو پیسہ باہر جاتا ہے وہ عوام کی فلاح و بہبود پر لگانا ہے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے گزشتہ 10 سال میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی لیکن ایک اسپتال نہیں بناسکے جس میں ان کا اپنا علاج ہو، نواز شریف کی اہلیہ بیمار ہونے کے بعد لندن چلی گئیں، شہباز شریف بھی علاج کرانے باہر چلے گئے لیکن جو لوگ یہاں ہیں اگر ان کے والدین بیمار ہوں تو وہ لندن بھی نہیں جاسکتے۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ ایک اسپتال نہیں بناسکے لیکن ملتان میٹرو بنادی جس میں عوام ہی نہیں ہوتی، یہ لوگ  پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے جاتے ہیں، تاہم نواز شریف کو (کیوں نکالا)کے بعد اب شہباز شریف کی باری ہے۔روپیہ کی قدر گرگئی ہے، یہ سب اسحاق ڈار اور نواز شریف کی وجہ سے ہے، اب وہ پوچھتے ہیں کہ کیوں نکالا ہم بتائیں گے کہ انہیں کیوں نکالا۔

متعلقہ خبریں