Daily Mashriq


ملاکنڈمیں لشمینیانامی مچھر کا حملہ،درجنوں افراد متاثر

ملاکنڈمیں لشمینیانامی مچھر کا حملہ،درجنوں افراد متاثر

ویب ڈیسک:یونین کونسل کوٹ مینہ میں لشمینیامچھر نے پنجے گاڑھ لی،درجنوں افراد متاثر۔

تفصیلات کے مطابق ملاکنڈویژن کی یونین کونسل کوٹ مینہ میں لشمینیا نامی مچحر کے کاٹنے درجوں افراد متاثر ہوگئےہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 32سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، لشمینیا مچھر کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لشمینیا مچھر کے کاٹنے سے متاثرہ افراد میں بچے،بوڑھے، خواتین اور جوان سب شامل ہیں، کوٹ مینہ کے رہائشیوں نے حکومت سے مچحر کی روک تھام کیلئے جلد از جلد سپرے کرنے کی اپیل کی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے حکومتی نا اہلی کے باعث لشمینیامچحر پورے علاقے میں پھیل گیا ہے۔

متعلقہ خبریں