Daily Mashriq


پشاورزلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 171رنز کا ہدف

پشاورزلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 171رنز کا ہدف

ویب ڈیسک:پی ایس ایل تھری کے آخریپلے آف میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 16 اوورز میں 170 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتانی کے فرائض انجام دینے والے محمد عامر نےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور اندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا۔

 محمد عامر نے پہلے اوور میں صرف 2 رنز دیے لیکن دوسرے اوور میں کامران اکمل نے عثمان شنواری کو شاندار چھکا لگاکر اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کیا جب کہ محمد عامر نے اپنے دوسرے اوور میں بھی صرف 3 رنز دیے۔

کامران اکمل نے میچ کے پانچویں اوور میں 25 رنز بٹورے انہوں نے عثمان شنواری کو ابتدائی 5 گیندوں پر 5 باؤنڈریاں رسید کیں جس میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

دوسری پشاور زلمی کے دوسرے اوپننگ بلے باز اندرے فلیچر نے بھی کامران اکمل کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے جارحانہ موڈ اپنایا اور روی بوپارا کو بلند وبانگ چھکا رسید کیا۔

اس دوران کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے صرف 17 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ 

کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارا نے 10ویں اوور میں پہلے اندرے فلیچر کو 34 رنز پر پویلین بھیجا لیکن پھر کامران اکمل نے انہیں بلند وبانگ چھکا رسید کیا مگر اگلی ہی گیند پر بوپارا نے ان کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔ کامران اکمل 27 گیندوں پر 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ 

ابتدائی اوور میں ناقص بولنگ کے بعد کراچی کنگز کے بولرز خاص کر روی بوپارا نے نہ صرف بعد میں آنے والے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے سے روکا بلکہ پشاور زلمی کی ابتدائی 3 وکٹیں بھی انہی کے حصے میں آئیں۔

متعلقہ خبریں