Daily Mashriq


نقیب اللہ قتل کیس:راوانوار اسلام آباد سے کراچی منتقل

نقیب اللہ قتل کیس:راوانوار اسلام آباد سے کراچی منتقل

ویب ڈیسک:نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راوانوار کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راوانوار کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد عدالت کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملیر راؤ انوار سپریم کورٹ میں عدالت میں چہرہ چھپا کر پیش ہوئے جب کہ انہیں سفید رنگ کی کار میں سپریم کورٹ کے عقبی دروازے سے لایا گیا تھا۔  چیف جسٹس پاکستان نےجے آئی ٹی کی تشکیل کرتے ہوئے  راو انوار کو گرفتار کر کے کراچی منتقل کرنے کا حکم دیا جس کے بعد راوانوار کو نجی ایئرلائن کی پرواز این ایل 126کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی منتقل کر دیا گیا

متعلقہ خبریں