جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہماری جمہوریت سب سے زیادہ لاچار اور بے بس ہے، کون فیصلہ کرتا ہے سب کو معلوم ہے۔ نیب، عدلیہ سمیت دیگر ادارے سیاست دانوں کو کھینچنے میں لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان پر کروڑوں روپے پاکستان بھجوانے کا الزام
کراچی کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ لاچار اور بے بس جمہوریت ہے جہاں فیصلہ کون کرتا ہے سب کو معلوم ہے۔ نیب عدلیہ سمیت دیگر ادارے سیاست دانوں کو کھینچ رہے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں کو بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے، معیشیت آزاد نہیں اور ملکی داخلی وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔