پی ایس ایل تھری، پشاور زلمی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل تھری، پشاور زلمی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ویب ڈیسک:پشاورزلمی نے کراچی کنگز کو 13رنز شکست دے دی۔

پی ایس ایل تھری کے آخری پلے آف میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔پشاور زلمی کی فتح میں کامران اکمل کی تیز ترین نصف سینچری نے اہم کردار ادا کیا ،کامران اکمل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 77رنز سکور کر کے پشاورزلمی کیلئے 170رنز کا ٹوٹل بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 16اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنا سکی۔

متعلقہ خبریں