Daily Mashriq

نقلی پولیس لوگو اور نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف کارروائی شروع

نقلی پولیس لوگو اور نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف کارروائی شروع

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈکیت اور اسٹریٹ کرمنل اپنی موٹر سائیکلوں پر نقلی پولیس لوگو اور نمبر پلیٹ لگاکر لوٹ مار کی وارداتیں کرنے لگے۔

گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر غیرقانونی سندھ پولیس کے لوگو اور نمبر پلیٹ کے استعمال کے خلاف پولیس نے انسدادی مہم شروع کردی۔ 2روز قبل طارق روڈ پررینجرز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار زخمی ڈاکو اور برطرف پولیس اہلکار احسان الٰہی کے قبضے سے برآمدکی جانیوالی مسروقہ موٹرسائیکل پر پولیس کے مونوگرام والی نمبر پلیٹ چسپاں تھی۔

آئی جی ڈاکٹرکلیم امام نے پولیس کی نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر سخت کارروائی کرتے ہوئے آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز کراچی اورصوبے کے تمام ریجنل ڈی آئی جیز کو مراسلہ ارسال کرکے سندھ پولیس کے لوگو اور نمبرپلیٹ کا غیرقانونی اور غلط استعمال کرنے والے گاڑی مالکان اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھر پور کارروائی کا حکم دیا ہے۔ْ

متعلقہ خبریں