Daily Mashriq

وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ٹیلی فون

وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ٹیلی فون

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن کو ٹیلی فون کیا اور کرائیسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ وزیراعظم نے صورتحال پر احسن انداز سے قابو پانے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تعریف کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ حکام کے فوری ردعمل اور وزیراعظم جسنڈا آرڈن کی طرف سے مسلمانوں کے لئے بے حد احترام کے جذبے کو بھی سراہا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عالمی انتہاپسندی اور بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی رہنماؤں کے لئے مثال قائم کی ہے ۔ وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو بتایا کہ وہ پاکستانی عوام کی طرف سے ان کے ہمدردی کے جذبے ، قیادت اور فیصلوں کے معترف ہیں۔

وزیراعظم نے پچاس قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے ۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ستر ہزار جانوں کی قربانی دی ۔ پاکستان غم کی اس گھڑی میں نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔ 

وزیراعظم جسنڈا آرڈن نے کہا کہ حملے کے بعد نیوزی لینڈ صدمے میں ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو حملے بعد کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ نیوزی لینڈ میں جدید خودکار ہتھیاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔و زیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔

متعلقہ خبریں