Daily Mashriq

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں, ٹرمپ

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں, ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں اور وہ جلد پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں گے۔صدر ٹرمپ نے یہ بیان بدھ کو اوہایو روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ خوش گوار تعلقات کا ذکر کیا ہے۔ اس سے قبل صدر نے رواں سال جنوری میں پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتے ہیں جو ان کے بقول جلد ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں