Daily Mashriq


کوہاٹ:پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ،4 پولیس اہلکار شہید

کوہاٹ:پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ،4 پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقے  لاچی میں پولیس موبائل  پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 4   پولیس اہلکار شہید ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق    پولیس موبائل معمول  گشت پرتھا کہ اسی دوران   دہشتگردوں نے اچانک ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں  4 چار پولیس اہلکار موقع پر شیہد ہوگئے۔ حملے میں   شہید ہونے والے اہلکاروں میں تھانہ لاچی  ایس ایچ اوخان اللہ کے علاوہ ایڈیشنل ایس ایچ اوطاہر محمود شہید ، سپاہی عابد اور تنویر علی بھی شامل ہیں،واقعے کے بعد سرچ آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں