Daily Mashriq


عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی

عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی

ویب ڈیسک:عمران خان نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے  کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے خلاف کارروائی کی گئی تو سڑکوں کا رخ کریں گے۔

 سماجی ویب سائٹ میں اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ  حکومت قومی سلامتی  کی آڑمیں سوشل میڈیاکونشانہ نہ بنائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت باز نہ آئی تو سڑکوں پر آئیں گے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشیکا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اظہار رائے کی آزادی ہوتی ہے  پاکستان تحریک انصاف نے کارکنوں کو ہمیشہ قانون کی پاسداری کادرس دیا، ان کا کہنا تھا ہمارے کارکنوں کو غلط حراست میں لیا گیاا یف آئی اے اپنی انکوائری کرے کارکن بے قصور ہے، شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہاس ملک کی سالمیت کیلئے ہم سب ایک ہیں دہشتگردی کیخلاف پاک فوج نے قربانیاں دیں۔

متعلقہ خبریں