Daily Mashriq


سکھر:عمران خان نے سونامی سے خیبرپختونخوا میں تباہی مچائی،خورشیدشاہ

سکھر:عمران خان نے سونامی سے خیبرپختونخوا میں تباہی مچائی،خورشیدشاہ

ویب ڈیسک:قائد حزب اخلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی عوام عمران خان   سے خوش نہیں، عمران خان کی جو سونامی خیبرپختونخو امیں ائی ہے وہ سندھ میں نہیں آنی چاہیے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو  کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانے بناتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناتھا  حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں بری طرح ناکام رہی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرکےعوام کودھوکادیاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت رمضان میں بھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کر سکتی پیپلز پارٹی حکومت نے رمضان میں لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی انہوں نے کہا کہ بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار سے 7 ہزار میگاواٹ ہے پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرینگےاورلوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج پورے ملک کیلئے ہے ۔خورشید شاہ  نے عمران خان نے پر بھی تنقید کے گولے برسائے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سونامی نے تباہی مچا ئی وہاں کے عوام عمران خان سے ناخوش ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب سندھ آئے تو ایسی تباہی نہیں لے کر آئیں۔

کلبھوشن کے حوالے سے خورشید شاہ کہنا تھاپاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں کلبھوشن کے معاملے پر عالمی دباو قبول نہیں کرنا چاہیے۔ نواز شریف وفاق کو نقصان پہنچا رہے ہیں ہماری فوج نے بڑی محنت سے بھارت کے حاضر سروس ایجنٹ گرفتار کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں