ریاض:وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض:وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک: امریکا اسلامک سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم نواز شریف  اپنے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں ۔ ریاض ایئرپورٹ پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا ریاض کے گورنر نے استقبال کیا۔

وزیراعظم نواز شریف سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں جہاں سعودی عرب میں امریکا، عرب اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے

اس کے علاوہ وزیراعظم نوازشریف  22 مئی کو مدینہ منورہ کا دورہ بھی کریں گے ۔ امریکا، عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں 55اسلامی ممالک کے سربراہان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔ ریاض میں ہونے والی عرب اسلامک امریکن کانفرنس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کوششوں پر بات چیت ہوگی۔

متعلقہ خبریں