Daily Mashriq

نگران وزیراعظم کیلئے حکمران جماعت اور پی ٹی آئی نے بھی نام تجویز کر لیے

نگران وزیراعظم کیلئے حکمران جماعت اور پی ٹی آئی نے بھی نام تجویز کر لیے

ویب ڈیسک:حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی نگران وزیرِاعظم کیلئے جسٹس (ر) ناصر الملک، ڈاکٹر عشرت حسین اور تصدق جیلانی کے نام پیش کر دیے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام تجویز کیے ہیں جبکہ تحریک انصاف نے اس منصب کیلئے ڈاکٹر عشرت حسین، تصدق جیلانی اور عبدالرزاق داؤد نام دیے ہیں،تاہم جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عبدالقدیر کا نام نگران وزیر اعظم کیلئِے پیش کیا ہے۔ دوسری طرف قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پیش کردہ ناموں کی بجائے پارٹی قیادت کی سفارش کو ترجیح دی۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کیے گئے ناموں کو یکسر مسترد کر دیا،رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے ذکا اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام پر مشاورت نہیں کی اور نہ ہی ذکا اشرف غیر جانبدار ہیں ، انکا کہنا تھا کہ ذکاء اشرف  پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے ممبر اور آصف زرداری کے دوست ہیں۔

متعلقہ خبریں