Daily Mashriq


نگران وزیر اعظم کیلئے مختلف نام زیرگردش پیپلز پارٹی نے 2نام فائنل کرلیے

نگران وزیر اعظم کیلئے مختلف نام زیرگردش پیپلز پارٹی نے 2نام فائنل کرلیے

ویب ڈیسک:حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نگران سیٹ اپ کیلئے غور کیا جا رہا ہے،تاہم اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےنگران وزیراعظم کیلئے دو نام حکومت کو پیش کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے نگران وزیراعظم کیلئے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام فائنل کر کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دے دیئے ہیں 

   ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نےفائنل کیے جس کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے دونوں نام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فراہم کر دیئے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری نے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کو الگ الگ ٹیلی فون کیے، ان کا کہنا تھا کہ محنت اور ایمانداری کی بنیاد پر آپ کے نام تجویز کیا ہے، امید ہے آپ کی زیرنگرانی انتخابات ہوئے تو کسی کو شکایت نہیں ہو گی۔

متعلقہ خبریں