Daily Mashriq


عمران خان نے 100دن کا پلان پورا کر لیا تو سیاست چھوڑ دوں گا،خورشید شاہ

عمران خان نے 100دن کا پلان پورا کر لیا تو سیاست چھوڑ دوں گا،خورشید شاہ

ویب ڈیسک:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اگر 100 دنوں میں وعدے پورے کر دیئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

عمران خان کے 100 دن پروگرام کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 100 دن کا پروگرام ہو یا کوئی اور منصوبہ ہو، انتخابات جیت کر اس کا اعلان کیا جاتا ہے اور یہاں عمران خان نے اس طرح اعلان کیا جیسے یہ الیکشن جیت کربیٹھے ہیں، اور وقت سے قبل ہی 100 دن کا پروگرام طے کرنا اور اسے عوام کے سامنے پیش کرنا دھاندلی کی جانب اشارہ ہے, اب اگر تحریک انصاف جیت بھی گئی تو اب کوئی الیکشن ماننے کو تیار نہیں ہوگا۔

 انہوں نے چیلنج کیا کہ اگر عمران خان نے اگر 100 دنوں میں وعدے پورے کر دیئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

خورشید شاہ نے بتایا فاٹا اصلاحات بل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے۔ دو تہائی تعداد پوری کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے ارکان کی حاضری یقینی بنائیں گے۔ دیکھتے ہیں حکومت اور دوسری اپوزیشن جماعتوں کے کتنے ارکان اجلاس میں آتے ہیں۔

انہوں نے نگران وزیرِاعظم کا نام منگل کو فائنل ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سے اگلی ملاقات نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں