Daily Mashriq


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج اسلام آباد میں ہورہاہے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اوراقتصادی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔ اجلاس کوآئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ کی جانب سے سرکاری سکیم کے تحت حج کے اضافی کوٹے کی دوسری قرعہ اندازی کی منظوری دیئے جانے کابھی امکان ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستان کو سولہ ہزارعازمین کااضافی کوٹہ فراہم کیاہے جس میں سے ساٹھ فیصدکوٹہ، اُن درخواست گزاروں کے لئے مختص کیاجائے گا جن کے نام گزشتہ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں نہیں نکلے تھے۔

متعلقہ خبریں