Daily Mashriq


چکدرہ،معمولی آندھی سے چار کھمبے مدرسہ اور مارکیٹ پر آ گرے

چکدرہ،معمولی آندھی سے چار کھمبے مدرسہ اور مارکیٹ پر آ گرے

چکدرہ(نمائندہ مشرق )دیرتیمرگرہ چترال روڈ پر واپڈا کنسٹرکشن ڈویژن کی غلفت سے معمولی آندھی کے دوران چار کھمبے مدرسے اور مقامی مارکیٹ میں آگر ے،بجلی نہ ہونے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا،کھمبے گرنے سے کئی گھنٹے تک تحصیل ادنیزائی کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی تاریکی میں ڈوب گئی،چندماہ قبل گل آباد جی روڈ پرگیارہ ہزار لائن بچھانے کیلئے جوکھمبے لگائے گئے تھے ناقص میٹریل کیوجہ سے معمولی آندھی کے باعث مقامی مدرسہ،مارکیٹ اور گاڑیوں کی بارگین پرجاگرے،ایم این اے سید محبوب شاہ کے بھائی سید فیروز شاہ نے متاثرہ جگہ کا معائنہ کیا اورذمہ داروں سے انکوائری کرکے ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں