Daily Mashriq

چمن: تاج روڈ پر واقع قدیم مسجد میں دھماکا، امام مسجد سمیت 9 افراد زخمی

چمن: تاج روڈ پر واقع قدیم مسجد میں دھماکا، امام مسجد سمیت 9 افراد زخمی

ویب ڈیسک:بلوچستان کے علاقے چمن میں تاج روڈ پر واقع قدیم مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

 بلوچستان کے ضلع چمن میں تاج روڈ پر واقع جامع مسجد میں مغرب کی نماز کے دوران زور دار دھماکا ہوا جس میں پیش امام سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد مسجد کے اندر الماری میں چھپایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں