Daily Mashriq

ملک بھر میں یوم ولادت رسولﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم ولادت رسولﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک:ملک بھر میں جشن ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے اور عاشقانِ رسول اپنے اپنے انداز میں نبی مہربان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش وجزبے سے منایا گیا۔

پشاور میں فیضان مدینہ سے نکلنے والا جشن عید میلاد النبیﷺ کا جلوس کالاباڑی میں اختتام پذیر ہوا۔

 جلوس میں عاشقان مصطفی کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کالاباڑی کے مقام پر نعتخوانو نے سرکار دو عالم محمد مصطفیٰ ﷺکی شان میں نعت خوانی کی، جلوس میں دعوت اسلامی فیضان مدینہ کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پشاور میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا ایک اور جلوس وڈپگہ بازار سے نکل کر مقامی راستوں سے ہوتا ہواغازی فتح محمد کے مزار پر اختتام پزیر ہوا

اس جلوس میں بھی عاشقان مصطفیٰ ﷺکی بڑی تعداد نے شرکت کی، وڈپگہ بازار میں جلوس کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا، جلوس میں عاشقان مصطفیٰ ﷺنے نبی کریم ﷺ کی شان میں نعت او درود و سلام پیش کئے ، جلوس کے شرکار پر عطر اور گلپاشی بھی کی گئی، اس موقع پر جلوس کی گزرگاہوں پر سیکورٹی کی سخت ترین انتظامات کیے گئے۔

متعلقہ خبریں