Daily Mashriq

بل گیٹس کی پاکستان سےپولیوختم کرنےکی یقین دہانی

بل گیٹس کی پاکستان سےپولیوختم کرنےکی یقین دہانی

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات کی۔ بل گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے کی يقين دہانی کرادی ہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے ملاقات کے دوران مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو پاکستان ميں پولیو کےخاتمے کيلئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انسدادِ پوليواور حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلے مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

اس موقع پر بل گيٹس نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں