Daily Mashriq

مینگورہ، جرگہ کے دوران بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

مینگورہ، جرگہ کے دوران بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

سوات (بیورو رپورٹ) مینگورہ کے نواحی علاقے تختہ بند میں جائیداد کے تنازعہ پر جرگہ کے دوران چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ کے مطابق ملزم طفیل اور اس کے بھائی زبیر باچا کے مابین جائیداد کے تنازعہ پر قریبی رشتہ داروں نے مصلحت کے لئے جرگہ منعقد کیا تھا کہ اس دوران باتوں باتوں میں ملزم طفیل نے طیش میں آکر اپنے ہی بھائی زبیرالمعروف باچا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں