Daily Mashriq

پاکستان کی ناروے میں قرآن پاک کی مبینہ بےحرمتی کےواقعےکی شدید مذمت

پاکستان کی ناروے میں قرآن پاک کی مبینہ بےحرمتی کےواقعےکی شدید مذمت

پاکستان نے ناروے کےایک شہر میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

 آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مسلمان دوسرے مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو بھی مسلمانوں کے جذبات و احساسات کا احترام کرنا چاہیے۔  

کشمیری خواتین کے حوالے سے بھارتی فوج کے سابق جنرل کے بیان سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ بھارت میں دہشت گردی اور انتہا پسندی بڑھ رہی ہے اور یہی وقت ہے کہ بھارتی  معاشرہ اسے روکے۔

مغوی کرنل حبیب ظاہر کی ہلاکت کے حوالے سے خط کے بارے میں ترجمان نے کہاکہ یہ بظاہر جعلی لگتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بظاہر یہ پاکستان اور اس کے شہریوں کےخلاف دشمن اداروں کی جانب سے شروع کی گئی مہم ہے۔

 امریکہ کی جانب سے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توثیق کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس مسئلے کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا اور پاکستان سمجھتا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت مغربی کنارے میں قائم تمام یہودی بستیاں  غیرقانونی ہیں۔

متعلقہ خبریں