Daily Mashriq

وزیراعظم کا سری لنکن ہم منصب کو وزیراعظم منتخب ہونے پر اپنے تہنیتی پیغام میں باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم کا سری لنکن ہم منصب کو وزیراعظم منتخب ہونے پر اپنے تہنیتی پیغام میں باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مہندا راجا پاکسے کو مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کے روز ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے سری لنکا کے وزیراعظم کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سری لنکا کے وزیراعظم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

سری لنکا کے وزیراعظم نے مبارکباد دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سری لنکا اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں